معارف کی ڈاک

غیر مسلم مصنّفین اور سیرت نبویؐ

Maarif - - ء٢٠١٨ ستمبر معارف -

؍٢٢ اگست ء٢٠١٨ ایف - ،٢٣٧ لوئر ہری سنگھ نگر، اہاڑی کالونی، جموں، ١٨٠٠٠۵ مکرمیمدیر!اعلیٰ آداب

معارف اگست ء٢٠١٨ کا شماره ملا۔ فہرست مضامین کو دیکھتے ہوئے نظر ڈاکٹر شمس بدایونی کے مضمون غیر’’ مسلم مصنّفین اور سیرت ‘‘نبویؐ پر رکی۔ سب سے پہلے اسی مضمون کو پڑھ ڈالا۔ شمس صاحب نے یورپین مصنّفین کے ساتھ ساتھ ان ہندو مصنّفین

کا ذکر تفصیل سے کیا ہے، جنہوں نے پیغمبر اسلامؐ کی حیات، ان کے ذریعے اس وقت کے معاشرے میں پھیلی ہوئی بدعتوں کو مٹانے اور ایک ایشور کو ماننے کی تلقین پر زور دینے کی حمایت کی ہے۔ اردو زبان کی یہ خوبی رہی ہے کہ ملکی تقسیم سے قبل ہر مذہب کی مقدس کتب کے ترجمے اس زبان میں ملتے تھے۔ عوام ایک دوسرے کے مذہب سے متعلق جانتے تھے۔ تقسیم کے بعد آبادی کا ایک بڑا طبقہ اس زبان سے دور ہوتا چلا گیا اور اب نہ ہونے کے برابر ره گیا ہے۔ ملک میں مذہبی انتشار اتنا بڑھ چکا ہے کہ اس کے انجام سے ڈر لگتا ہے۔ ایسے وقت میں ڈاکٹر شمس بدایونی کا یہ مضمون اندھیرے میں روشنی کی کرن کی صورت میں سامنے آیا ہے۔ اسے ہم قومی یکجہتی کی ایک عمده مثال بھی کہہ سکتے ہیں۔ ڈاکٹر شمس بدایونی کے ساتھ ساتھ مدیر معارف بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ میری درخواست ہے کہ مدیر اعلیٰ اس سلسلے کو آینده بھی جاری رکھیں گے۔ آج عید ہے اس کی مبارک باد بھی قبول کیجیے۔ مخلص ڈاکٹر ٹی- آر- رینا

Newspapers in Urdu

Newspapers from India

© PressReader. All rights reserved.