مطبوعات جدیده

Maarif - - ء ٢٠١٨ فروری معارف -

مقالات ریاض شروانی: از ڈاکٹر ریاض الرحمٰن شروانی، مرتبہ ڈاکٹر ابوذر متین، متوسط تقطیع، عمده کاغذ و طباعت، مجلد مع گرد پوش، صفحات ۶٠٠، قیمت ۴٠٠؍ روپے، پتہ: حبیب منزل، میرس روڈ، علی

گڑھ اور آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس، سلطان جہاں منزل،

شمشاد مارکیٹ، علی گڑھ۔ مذہب، تعلیم، ادب، مطالعہ، یہ چار ستون ہیں جن سے فاضل مصنف

کی زندگی کی عمارت بڑی بھلی لگتی ہے، علمی ریاضت کے ایسے خوش کن مناظر اسلاف کے دور میں جابجا نظر آتے رہے ہوں گے، لیکن اب یہ تصویریں خال خال ہیں۔ زیر نظر کتاب اسی احساس کا ادراک کراتی ہے۔ ١٩۵١سےء ٢٠١۵ء یعنی قریب تین چوتھائی صدی پر محیط، فکر و نظر اور

قلم و قرطاس کی مسلسل بے تابیاں اس کتاب کی سطر سطر سے اگر نمایاں ہیں تو یہ صاحب قلم کے نظریات و خیالات کی استقامت اور کسی نہ کسی درجہ میں اصابت و صلابت کا اظہار بھی ہیں۔ قریب ۴۴ مقالات و مضامین جنہیں کو قرآنیات، عربی، اردو اور انگریزی ادبیات، مطالعہ کتب، تعلیمات اور خطبات کے ابوابی عناوین کے تحت سلیقہ سے یکجا کیا گیا ہے۔ پہلا مضمون باقیات ترجمان القرآن کے نام سے ہے، مولانا ابوالکلام آزاد کی تفسیر ترجمان القرآن، ان کی زندگی میں دو جلدوں میں نامکمل شائع ہوئی تھی، ان کی وفات کے بعد مولانا غلام رسول مہر نے مولانا آزاد کے قرآنی مضامین کو یکجا کرنے کی قریبتکاخلاصسورهٔسےنورسورهٔکہکیطرحاسسعی ٧۶ سورتوں کی مختلف آیتوں کا ترجمہ مع تفسیر و تشریح سامنے آگیا۔ شروانی صاحب کو اصرار ہے کہ ترجمان القرآن کی تیسری جلد مکمل تھی، اس کا مسوده اگر غائب از نظر ہوا، تو یہ کسی کی نگاه کرشمہ ساز کا اثر ہے ، کاش اس کسی‘’ کی پرده داری بھی ہوسکتی۔ ایک جگہ مولانا آزاد کے اسلوب نگارش پر قرآنی اسلوب کی اثر اندازی یوں بیان کی گئی کہ مکی سورتوں میں جوش خطبات اور گرمی تاثیر اور مدنی سورتوں میں دھیماپن اور لطافت ہے۔ الہلال، البلاغ اور بعد میں ترجمان القرآن کے اسلوب میں اسی اثر کو کارفرما دیکھا جاسکتا ہے۔ پروفیسر شکیل الرحمٰن، اردو میں ماہر جمالیات کی حیثیت سے معروف ہیں، انہوں نے قرآن مجید کی جمالیات پر ایک بح کا آغاز کیا، مصنف نے اس کی ستائش کی لیکن حوالہ یہاں بھی مولانا آزاد کا رہا۔ ادبیات عربی میں جہاں ابوالفرج نہروانی اور خطیب بغدادی اور شہرستانی کے تعلق سے تحریر ہیں وہیں عبدالعزیز میمنی، پروفیسرعبدالعلیم، مختارالدین احمد کے حوالہ سے بھی

Newspapers in Urdu

Newspapers from India

© PressReader. All rights reserved.