مکتوب کوہاٹ

Maarif - - ء٢٠١٨ مارچ معارف -

مدیر ندو التحقیق الاسلامی کوہاٹ، پاکستان tufailqasni78@gmail com محترمی و مکرمی جناب مدیر ماہنامہ معارف

السلام علیکم ورحمۃ لله وبرکاتہ

گرامی قدر! آپ کے علم میں ہوگا کہ حضرت مولانا محمد اشرف خان سلیمانیؒ سابق( صدر شعبہ عربی پشاور یونیورسٹی، پاکستان) کا شمار برصغیر کے اجل علماء میں ہوتا ہے۔ آپ حضرت مولانا سید سلیمان ندویؒ، حضرت مولانا فقیر محمد تھانویؒ اور حضرت مولانا عبدالعزیز دعاجوؒ کے خلیفہ تھے۔ حضرت مولانا ابوالحسن علی ندویؒ، حضرت مولانا عبدالماجد دریابادیؒ، حضرت مولانا قاری محمد طیبؒ، حضرت مولانا منظور احمد

نعمانیؒ، حضرت مولانا شیخ الحدیث زکریاؒ اور حضرت مولانا یوسف بنوریؒ کے معتمد اور رفیق تھے۔ آپ نے حضرت سلیمان ندویؒ کے طریق سلوک پر شاہراه معرفت کے نام سے تین جلدوں میں کتاب لکھی، جس کی تلخیص دارالمصنّفین اعظم گڑھ سے بھی طبع ہوئی۔ آپ گہرے علم کے ساتھ زنده دل اور بیدار مغز کے مالک تھے۔ پشاور یونیورسٹی میں شعبہ عربی کے صدر ره کر علوم دینیہ کی قابل قدر خدمات انجام دیں، پاکستانی عدالت میں شاتم رسول کی سزا، حد زنا یعنی رجم کے ثبوت اور قادیانیت کی تکفیر پر مبسوط مقالات عدالت کی استدعا پر بطور ماہر موضوع پیش کیے، جن کی بنیاد پر فیصلے ہوئے۔ تصوف و سلوک کا سلسلہ چلایا، تصنیف و تالیف کی سرگرمیاں رکھیں۔ ماہنامہ معارف، ماہنامہ دارالعلوم، صدق جدید، الفرقان، بینات وغیره میں عرصہ تک آپ کے علمی و تحقیقی مقالات چھپتے رہے اور دعوت و تبلیغ کی محنت سے بھی تادم آخر وابستہ رہے۔ آپ نے معارف کے اسلوب و طرز پر ٨ سے ء٨ تک البیان کے نام سے ایک علمی و تحقیقی مجلہ کا اجرا بھی کیا اور مولانا سید سلیمان ندویؒ کے افادات کی تشہیر کی سلیمان اکیڈمی بھی قائم کی، جس کا بنیادی

خاکہ حضرت دریابادی کے مشورے سے ترتیب دیا۔ فقیر حضرت اشرفمولانا صاحبؒ کے سلسلہاصلاحی سے متعلق

ہے اور آپ کے خلیفہ مجاز ڈاکٹر فدا محمد صاحب مدظلہ سے بیعت و ارادت کا تعلق ہے۔ ہم نے عزم کیا ہے کہ اپنے ماہنامہ غزالی پشاور کا ایک خصوصی شماره آپ کے احوال و آثار اور افادات پر مشتمل مرتب کریں، چونکہ حضرت کا تعلق ان شخصیات اور مراکز سے رہا ہے، جن کی جانشینی اور سیادت و قیادت پر آنجناب فائز ہے، اس لیے اس اہم کام میں آپ کی دعا و توجہ کو ہم اپنا عظیم سرمایہ تصور کرتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ اپنی گوناگوں مصروفیات میں بہ سہولت جتنا ممکن ہو ضرور عطا فرمائیں گے۔ بنده کو آپ کے تحریری تاثرات کا انتظار رہے گا۔ لله تعالیٰ آپ کی مساعی جلیلہ میں برکت عطا فرمائے اور آپ کا سایہ عاطفت عافیت و سلامتی کے ساتھ تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آمین۔ ادعیہ

صالحہ کا خواستگار ہوں۔ والسلام جناب محمد طفیل کوہاٹی

Newspapers in Urdu

Newspapers from India

© PressReader. All rights reserved.